سندھ سیکریٹریٹ کے سرکاری ملازمین و افسران کیلئے بڑی خوشخبری

 سندھ سیکریٹریٹ کے سرکاری ملازمین و افسران کیلئے بڑی خوشخبری


کراچی(24نیوز) سندھ سیکریٹریٹ کے سرکاری ملازمین و افسران کیلئے بڑی خوشخبری ،  سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کے رہائشی الاؤنس میں اضافہ کردیا ہے۔

ضرور پڑھیں:جگن@9، 20نومبر2019

تفصیلات کے مطابق ایک سے 17 گریڈ کے ملازمین کے رہائشی الاؤنس میں اضافہ کیا گیا۔  ایک سے تین گریڈ کے ملازمین کا الاؤنس 8 ہزار سے بڑھاکر 15 ہزار کردیا گیا،  چار سے چھ گریڈ کے ملازمین کا الاؤنس 10 ہزار سے 18 ہزار، 7 سے دس گریڈ کے ملازمین کا الاؤنس 15 ہزار سے بڑہا کر 25 ہزار،  11 سے 15 گریڈ کے ملازمین کا الاؤنس 18 ہزار سے بڑہا کر35 ہزار ، 16 سے 17 گریڈ کے ملازمین کا الاؤنس 30 ہزار سے 50 ہزار کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹی فیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔