میڈیکل بورڈ کی میاں نواز شریف کا علاج لندن سے کرانے کی سفارش

میڈیکل بورڈ کی میاں نواز شریف کا علاج لندن سے کرانے کی سفارش


لاہور(24نیوز)  میاں نواز شریف کی صحت کے حوالے سے بنائے گئے میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم کے بیرون ملک مقیم معالج سے علاج کی سفارش کردی، رانا ثناء اللہ کہتے ہیں میاں نواز شریف علاج کے لیے بیرون ملک جاسکتے ہیں۔

میاں نواز شریف کے علاج کے لیے بنائے جانے والے میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ میں تجویز کیا کہ نواز شریف کے علاج کے لیے لندن میں مقیم ان کے پہلے والے ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے۔ 

میڈیکل بورڈ میں سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے بھائی میاں ساجد نثار بھی شامل تھے، سابق وزیراعظم میاں نواز شریف دل کے عارضہ میں مبتلا ہونے کے باوجود 22 روز سے علاج کی سہولت سے محروم ہیں۔ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نےکہا ہے کہ میاں نواز شریف علاج کے لیے بیرون ملک بھی جاسکتے ہیں اور وہاں سے ڈاکٹر علاج کے لیے پاکستان بھی آسکتے ہیں۔

میاں نواز شریف کو انجائنا کا مرض لاحق ہے جبکہ انہیں بلڈ پریشر کا بھی عارضہ ہے، میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کو 24 گھنٹے امراض کلب کے ڈاکٹر کی زیر نگرانی رکھنے کی سفارش کی ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔