امریکا نے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف نہیں کیا: خواجہ آصف

امریکا نے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف نہیں کیا: خواجہ آصف


اسلام آباد (24نیوز) امریکا نے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف نہیں کیا،افغانستان میں امریکی مہم میں شامل ہوکر بڑی غلطی کی، امریکا کے ساتھ ہمارا کوئی اتحاد نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کو انٹرویو میں امریکا نے اپنے رویے سے دو ملکوں کے درمیان تعلقات کو مجروح کیا، امداد کی معطلی کے بعد امریکا سے اتحاد ختم سمجھتے ہیں، امریکا نے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف نہیں کیا، امریکا کے ساتھ ہمارا کوئی اتحاد نہیں، اتحادی ایسا سلوک نہیں کرتے۔

 وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک امریکا تعلق ستمبر 2001ء سے قائم تھا، باہمی تعلقات ایبٹ آباد آپریشن کے بعد کشیدہ ضرور ہوئے مگر ختم نہیں ہوئے تھے، اب امریکا افغانستان میں شکست کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے۔ افغان مزاحمت کاروں کے خلاف گئے تو یہ جنگ دوبارہ پاکستان کی سرزمین پر لڑی جائے گی، پاکستانی سرزمین پر لڑائی امریکیوں کیلئے مؤافق ہوگی۔ 

ویڈیو دیکھیں :