دودریا پر سائیکل ریس کا اہتمام ، کراچی پر امن ہے:شرکا


کراچی(24نیوز)اینٹی نارکورٹکس فورس اور سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے تحت کراچی کے ساحل دو دریا پر دوسرے روز بھی سائیکل ریس کا اہتمام ، کلفٹن سے شروع ہونے والی سائیکل ریس دودریا کے مقام پر اختتام پذیر ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکورٹکس فورس اور سندھ سائیکلنگ اسوسی ایشن کے اشتراک سے دودریا پر دوسرے روز بھی اینٹی ڈرگ سائکلنگ ریس کا اہتمام کیا گیا ۔ سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے چئیرمین ایڈووکیٹ عابد علی کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن کے قیام کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی محنت کارفرما ہے۔ کلفٹن سے شروع ہونے والی سائیکل ریس دودریا کے مقام پر اختتام پذیر ہوئی ۔ ریس کے فاتح خلیل امجد کا کہنا تھا کہ صحت مندانہ سرگرمیوں سے جسمانی اور ذہنی صلاحیتیوں کو مزید بہتر کیا جاسکتا ہے ۔

واضح رہے کہ سائیکل ریس کا مقصد شہریوں خصوصا نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام اورانہیں خطرات سے آگاہ کرنا تھا جبکہ ریس میں آئے ہوئے شرکا کہنا تھا کہ کراچی پر امن شہر ہے  ۔