بلوچستان میں تحریک عدم اعتماد، ایک اور وزیر نےمستعفی ہونےکا فیصلہ کرلیا


کوئٹہ (24 نیوز) بلوچستان میں وزیر اعلیٰ ثناء اللہ زیری کی مشکلات کم نہیں ہو سکی آج ایک اور وزیر نے کابینہ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا اب تک 6 وزراء اور مشیر مستعفی ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر شیخ جعفر مندوخیل نے بھی وزارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ شیخ جعفر سعودی عرب میں عمرے کی ادائیگی کے لیے موجود ہیں۔ جعفر مندوخیل کا تعلق پاکستان مسلم لیگ ق سے ہے۔ استعفی کا اعلان پاکستان پہنچنے پر کریں گے۔

دوسری طرف وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے نواز شریف سے رابط کیا، ثنااللہ زہری نے نواز شریف کو بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا، وزیراعلیٰ نے تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کے لیے مدد مانگ لی۔ اس حوالے سے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آنا سازش ہے اور یہ سازش سینیٹ الیکشن رکوانے کے لیے کی جا رہی ہے۔