کمالیہ کا سجاد 2 بیویوں میں پھنس گیا

کمالیہ کا سجاد 2 بیویوں میں پھنس گیا


فیصل آباد( 24نیوز ) کمالیہ کا سجاد عدالت پہنچا تو دو بیویوں میں پھنس گیا، دونوں کا ہی دعویٰ تھا کہ سجاد میراہے.

سجاد میرا ہے، سجاد ہے کون؟ یہ پیلی شرٹ والا سجاد ہےاور اس کے بازو سے لگی جو خاتون ہے وہ اس کی نئی بیوی ہے اور لال کپڑےپہنے جو اس پر عقاب کے طرح جھپٹ رہی ہے وہ سجاد کی پہلی بیوی ہے، دونوں کہہ رہی ہیں سجاد میرا ہے سجاد میرا ہے۔

قصہ کچھ یوں ہے کہ سجاد نے دوسری شادی کی تو نئی بیوی کو بیان دلوانے عدالت لایا،جہاں دوسری بیوی بھی پہنچ گئی پھر جو کچھ ہوا وہ ایسے موقعوں پر ہوا ہی کرتا ہے، دنیا نے تماشہ دیکھا اور سجاد کہتا رہا۔

مت پوچھ کہ کیا حال ہے میرا تیرے پیچھے

تو دیکھ کے کیا رنگ ہے تیرا میرے آگے

وقار نیازی(Waqar Niazi)

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔