نان سٹاپ بارش سے نظام زندگی متاثر،پہاڑی علاقوں میں برف باری

نان سٹاپ بارش سے نظام زندگی متاثر،پہاڑی علاقوں میں برف باری


لاہور،مری (نتاشہ رحمان،حیدر علی خان) جھڑی لگ گئی، وقفے وقفے سے رم جھم ، سردی بڑھ گئی ۔

لاہور ،کھاریاں ،شیخوپورہ ، ساہیوال ،اوکاڑہ۔ڈسکہ ،گوجرانوالہ ، خیر پور ،لاڑکانہ ،سکھر،نواب شاہ ،کوئٹہ ،قلات ،مستونگ،بنوں ،ڈی آئی خان سمیت کئی علاقوں میں بادل برسے ۔

آزاد کشمیر ،مری ،ایبٹ آباد ،لوئر دیر ،کوئٹہ ،زیارت،گلگت بلتستان ،ناران کاغان میں پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ۔برف باری سے راستے بھی بند ،خوشاب کی وادی سون سکیسر میں بھی برف ہی برف پڑی ہے۔

ملکہ کوسار مری میں گزشتہ روز سے نان اسٹاپ برفباری جاری ہے،مری کا درجہ حرارت بھی منفی 4تک گر گیا ہے، سیاحوں کی بڑی تعداد مری میں موجود ہے، جو اس برفباری سے لطف اندوز ہورہی ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer