وزیراعظم عمران خان راستہ بھول گئے



اسلام آباد( اویس کیانی)میں کہاں ہوں،تم مجھے کہاں لے کرجارہے ہو؟ وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ کی مشکل راہداریوں میں راستہ بھول گئے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ کی مشکل راہداریوں میں راستہ بھول گئے، وزیراعظم عمران خان پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کے بعد چیمبر کیلئے روانہ ہوئے، وزیراعظم عمران خان وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی سرگوشیاں سنتے سنتے گیٹ پر پہنچے، وزیراعظم عمران خان سٹاف سے راستہ پوچھتے رہے۔

ذرائع کا کہناتھا کہ  وزیراعظم عمران خان پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کے بعد چیمبر کیلئے روانہ ہوئے،وزیر داخلہ  کی سرگوشیاں سنتے سنتے گیٹ پر پہنچےتوسیکورٹی افسر سے سوال کیامیں کہاں ہوں، تم مجھے کہاں لے کرجارہے ہو؟

وزیراعظم کے سوال پر سکیورٹی سٹاف نے جواب دیا سر!بائیں جانب چیمبر   اور اسمبلی کا دروازہ ہے۔