ایرانی جنرل کی ہلاکت پر ملائیشیا کا مسلم ممالک کو خصوصی پیغام

ایرانی جنرل کی ہلاکت پر ملائیشیا کا مسلم ممالک کو خصوصی پیغام


کوالالمپور( 24نیوزملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کاکہنا ہے کہ ایرانی کمانڈر کے قتل کے بعد مسلمان ممالک کو متحد ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق  ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی فوجی کمانڈرقاسم سلیمانی پرامریکی حملہ بین الاقوامی قوانین کے منافی اورغیر اخلاقی عمل ہے،مسلمان ممالک کو بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لئے اپنے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا،اور سب مسلمان ملکوں کو متحد ہونا ہوگا،کیونکہ اب مسلم مماک محفوظ نہیں رہے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے یک طرفہ کارروائی کرتے ہوئے بغداد ایئرپورٹ کے قریب  راکٹ حملے سےایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی کار کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایرانی جنرل سمیت 5افراد ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے۔