زمین سے 20 گنا بڑا سیارہ دریافت

 زمین سے 20 گنا بڑا سیارہ دریافت


واشنگٹن( 24نیوز ) ناسا نے زمین سے بیس گنا بڑا سیارہ دریافت کر لیا، سورج کے سائز کا چالیس فیصد ہے،مدار میں 37 دن میں چکر مکمل کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی خلائی ایجنسی ناسانے زمین سے 20 گنا بڑا سیارہ دریافت کرلیا، نظام شمسی سے باہر نیا سیارہ زمین جتنا وسیع ہے، نیا سیارہ چھوٹا اورٹھنڈاہے، ناسا حکام کا کہنا ہے کہ یہ سیارہ 100نوری سال کی دوری پرواقع ہے،یہ سورج کے سائز کا چالیس فیصد ہے اوریہ سیارہ اپنے مدار میں37دن میں چکرمکمل کرتا ہے۔

 ستارے کے گرد سائنسدانوں نے سیارے کی دریافت کی تصدیق کر دی،سیارے کو ٹی اوآئی 700 ڈی کا نام دیا گیا,رہائشی زون میں زمین جتنے سیارے کی دریافت بڑی دریافت ہے۔