ہر کیس کھول لیں، ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،اہلیہ رانا ثناءاللہ

ہر کیس کھول لیں، ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،اہلیہ رانا ثناءاللہ


فیصل آباد(24 نیوز) رانا ثنا اللہ کی اہلیہ نبیلہ نے سابق وزیر قانون کو اسمبلی لانے کیلئے پروڈکشن آرڈر کی درخواست کرنے سے انکارکردیا، کہتی ہیں ہرکیس کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نبیلہ نے کہا ہے کہ پروڈکشن آرڈر کی بھیک نہیں مانگیں گی، ہمیں دھمکیاں نا دیں جو چاہیں کیس کھول لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر رانا ثناءاللہ،میرے بچوں یا حلقے کے لوگوں کو کچھ ہوا تو پرچہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف درج کراؤں گی۔ اہلیہ نبیلہ کا کہنا تھا کہ پولیس والے رانا ثںاء اللہ کی گرفتاری کے بعد ہمیں گمراہ کرتے رہے۔

اس موقع پررانا ثناءاللہ کے داماد احمد شہریار کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ کو وہ مراعات بھی نہیں دی جار ہیں جو ان کا حق ہے۔