معروف خوطہ خور ریکارڈ ہولڈر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

معروف خوطہ خور ریکارڈ ہولڈر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا


ریاض( 24نیوز )  بغیر آکسیجن کے سمندر میں غوطہ لگانے والے غوطہ خور کیپٹن بسام بخیت نے سمندر کی 80 فٹ گہرائی میں مشق کے دوران جان سے ہاتھ دھو بیٹھے.

تفصیلات کے مطابق  بغیر آکسیجن کے سمندر میں غوطہ لگانے والے غوطہ خور کیپٹن بسام بخیت نے سمندر کی 80 فٹ گہرائی میں مشق کے دوران جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، سمندری حدود فورس کی امدادی ٹیموں نے 24 گھنٹے کی تلاشی کے بعد لاش سمندر سے نکال لی ہے، بسام بخیت جدہ میں بین الاقوامی مقابلے میں نیا ریکارڈ قائم کرنے کے لئے مشق کررہےتھے۔

 اس سے قبل مصر میں بین الاقوامی مقابلہ میں بسام بخیت نے آکسیجن سیلنڈر کےبغیرسمندرمیں 71 میٹر گہرائی تک 2 منٹ 50 سیکنڈ رہ کر ریکارڈ قائم کیا تھا،فری ڈائیونگ میں آکسیجن سلینڈر اورسوئمنگ فائن کے بغیر غوطہ خوری کرنی ہوتی ہے، سمندری حدود فورس کی امدادی ٹیموں نے 24 گھنٹے کی تلاشی کے بعد لاش سمندر سے نکال لی ہے۔