پاکستان میں بالی وُڈ کی کیسی فلموں پر پابندی لگائی جاتی ہے؟

پاکستان میں بالی وُڈ کی کیسی فلموں پر پابندی لگائی جاتی ہے؟


 24نیوز: متنازع اوربولڈ موضوعات پرمبنی کئی بھارتی فلمیں ماضی میں بھی اوراب بھی پاکستان میں پابندی کاشکاررہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے چند روز پہلے بالی وڈ فلم ویرے دی ویڈنگ  کی  پاکستان  میں ریلیز  پر  پابندی لگا دی تھی۔ لیکن پاکستان میں پابندی کاشکاربالی وڈکی پہلی فلم نہیں۔ بلکہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی اوربھی کئی انڈین فلموں کو پاکستانی سینما گھروں پرنمائش کی اجازت نہ مل سکی۔خواتین کی مسائل پرمبنی بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی فلم پیڈمین کو بولڈ موضوع  کے باعث پاکستان میں نمائش کی اجازت نہ مل سکی۔

یہ بھی پڑھیں:گلوکارجواد احمد نے شہباز، بلاول،عمران کیخلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا 

ملک مخالف مواد پرمبنی فلم نیرجا پر بھی پاکستان میں پابندی لگا دی گئی۔ فلم میں سونم کپورمرکزی کردار ادا کر رہی تھیں۔سونم کپورہی کی فلم رانجھنا بھی پاکستانی گھروں میں نہ دکھائی جاسکی۔ فلم میں مسلم لڑکی کو ہندو لڑکے کی محبت کاشکار دکھایا گیا ہے۔ متنازعہ پلاٹ کے باعث فلم  پر پابندی لگائی گئی۔پاک  بھارت جنگی تناظر پر مبنی فلم راضی بھی پاکستانی سینما اسکرینوں پراجازت کا پروانہ نہ حاصل کرسکی۔

پڑھنا نہ بھولیں:مارکسسٹ لیڈر اور مصنف رسول بخش پلیجو انتقال کر گئے 

حال ہی ریلیزہونے والی فلم میں اداکارہ عالیہ بھٹ بھارتی جاسوس کا کردار ادا کر رہی ہیں۔مسلمانوں کوجرائم پیشہ اوردہشت گرد دکھانےوالی فلم رئیس پر بھی پاکستان میں پابندی لگی رہی۔ بالی وڈ فلم میں پاکستانی اسٹارماہرہ خان سپراسٹارشاہ رخ خان کے ساتھ  جلوہ گرتھیں۔بالی وڈ اداکارہ  انشکا شرما کی کالے جادواورشیطانی عملیات پرمبنی ہارر فلم  پری پر بھی پاکستان میں ریلیز پر پابندی لگا دی گئی۔

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito