امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیجانب سے پہلی بار وائٹ ہاؤس میں افطاری کا اہتمام

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیجانب سے پہلی بار وائٹ ہاؤس میں افطاری کا اہتمام


واشنگٹن (24 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پہلی بار وائٹ ہاؤس میں مسلمانوں کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا۔

تفصیلات کے طابق ڈونلڈ ٹرمپ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے مسلمانوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ دعوت افطار میں مسلمان ممالک کے سفیروں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ سعودی سفیرشہزادہ خالد بن سلمان کو ٹرمپ نے اپنی ٹیبل پر جگہ دی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ حاضرین اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دیتا ہوں۔  جبکہ دوسری جانب امریکہ کی مسلمان تنظیموں نے افطار ڈنر میں مدعو نہ کرنے پر وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا اور افطار کے بعد نماز مغرب بھی وائٹ ہاؤس کے باہر ادا کی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ،جم یانگ ملاقات کہاں ہوگی؟پتہ چل گیا 

اس سے قبل امریکی صدر کی جانب سے ماہ رمضان کے آغاز پر امریکہ سمیت پوری دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کو مبارک باد بھی دی گئی تھی۔