عید کا تیسرا روز،شہری سیاحتی مقامات پر امڈ آئے

عید کا تیسرا روز،شہری سیاحتی مقامات پر امڈ آئے


ہری پور (24نیوز) ہری پور کے قریب سیاحتی مقام خانپور ڈیم جھیل پرعید کے تیسرے روز سیاحوں کا بے پناہ رش ہے،سیاح کشتی رانی،سائیکلنگ گھڑسواری سے لطف اندوز ہورہے ہیں-

ضرور پڑھیں:جگن@9، 20نومبر2019

ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں سیاحوں نے عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے خان پور ڈیم کا رخ کر لیا ۔ رش کے پیش نظر ڈی پی او ہری پور نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے ہیں۔

خان پور ڈیم پر آنے والے سیاح کشتی رانی ، موٹر سائیکل ،جیٹ سائیکل ، گھڑ سواری سے لطف اندوز ہورہے ہیں،نوجوانوں کی بڑی تعداد موٹرسائیکلوں پر وادی کا رخ کررہی ہے۔

خواتین اور بچے جھولوں کے مزے لے رہے ہیں،،فیملیز اپنے ساتھ مزے مزے کے کھانے بھی لائے ہیں اور جھیل کنارے بیٹھ کر خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer