پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا: آئی ایس پی آر


اسلام آباد (24 نیوز) پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون ایل او سی پر چری کوٹ سیکٹر میں گرایا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کی فورسز نے انڈین ڈرون مار گرایا ہے۔ بھارتی جاسوس ڈرون لائن آف کنٹرول پر چری سیکٹر میں حدود کی خلاف ورزی کر رہا تھا۔ پاک افواج نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرون کو وہیں مار گرایا۔

بھارتی جاسوس ڈرون نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی لیکن پاک فوج سے نہ بچ سکا۔

واضح رہے کہ ایل او سی کی خلاف ورزی بھارت نے معمول بنا رکھی ہے۔ فائرنگ سے آئے روز شہادتوں کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔ مودی سرکار نے پاکستان کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے لیکن پاک افواج اس کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔