محنت کا ثمر مل گیا،بچے پاس ہوگئے

محنت کا ثمر مل گیا،بچے پاس ہوگئے


گوجرانوالہ(24نیوز) نجی اسکول میں سالانہ نتائج کی تقریب ہوئی،تعلیمی سال کے اختتام پر رپورٹ ملنے پر بچوں کی خوشی دیدنی تھی،ننھے کپل ڈانس نے توسماں باندھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے ایک نجی ا سکول میں ہوئی نتائج کی سالانہ تقریب۔تقریب میں سال بھر کی محنت کے بعد جب اس کا ثمر ملنے کا اعلان کیا گیا تو طلبہ و طالبات کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا۔بچوں کی مسکراہٹیں دیکھ کر والدین بھی واری واری جا رہے تھے۔والدین کا کہنا تھاکہ یہ ان کے بچوں کی کامیابی کا پہلا زینہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کتابوں سے محبت کرنے والوں کے لئےخوشخبری

 دوسری جانب تقریب میں بچوں نے مختلف ملی نغموں پر ٹیبلوز پیش کر کے حاضرین کا لہو گرمایا تو کہیں طالبات نے خوبصورت لباس زیب تن کر کے ثقافتی رقص بھی پیش کیا لیکن چھوٹے بچوں کے کپل ڈانس نے تو سب کے دل موہ لئے۔ اس موقع پر اسکول انتظامیہ کا کہنا تھا بچوں کو مزید آگے بڑھنے میں مدد دینے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔