اگر کل کوئی سینیٹر بھارتی شہری نکل آیا تو پھر کیا ہو گا؟ شیخ رشید کا سوال


اسلام آباد(24نیوز) سپریم کورٹ کے نوٹس سے چار سیںیٹرز دہری شہریت والے نکلے،  شیخ رشید نے کہا مزید چار سیںیٹرز دوہری شہریت کے حامل ہیں۔ 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اطلاعات ہیں کہ مزید چار سیںیٹرز دوہری شہریت کے حامل ہیں۔ اگر کل کوئی سینیٹر بھارتی شہری نکل آیا تو پھر کیا ہو گا؟ انھوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلا ۔5، 5 کروڑ میں ایک ایک ووٹ بکا ہے۔ بلوچستان کی پوری اسمبلی ہی بک گئی ۔جو لوگ ایک ایک ووٹ بھی حاصل نہیں کر سکتے تھے وہ دو دو سیٹس کیلئے متوقع ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف نے عمران خان کو بڑی پیشکش کردی

انھوں نے کہا چیف جسٹس آف پاکستان نے زبردست فیصلہ دیا ہے ان کے نوٹس میں چار لوگ آئے ہیں۔ مزید چار لوگوں کی اطلاعات جو ہمارے پاس ہیں ان کی درخواست  بھی  سپریم کورٹ میں دائر کرائیں گے۔