کپتان کی تبدیلیاں راکھ کا ڈھیر، کے پی اسمبلی اراکین بِک گئے


لاہور(24نیوز)خیبر پختونخوا میں ہونے والی ہارس ٹریڈنگ کا اعتراف چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی کیا۔ لیکن اس حوالے سے رانا ثنا اللہ نے انکشافات کرتے ہوئے حقائق سامنے رکھ دیئے ہیں۔انھوں نے کہا ہے کہ سمجھ نہیں آتا عمران خان اپنی کہی ہوئی بات کیسے بھول جاتے ہیں، خیبر پختونخواہ میں ضمیر فروشی کی انتہا کی گئی۔

صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کی یاداشت کو کمزور قرار دیتے ہوئے کہا کہ سمجھ نہیں آتا عمران خان اپنی کہی ہوئی بات کیسے بھول جاتے ہیں۔ خیبر پختونخواہ میں ضمیر فروشی کی انتہا کی گئی۔ ارکان کے پی نے 5 کروڑ میں اپنے ضمیر بیچے۔

یہ بھی پڑھیں:اگر کل کوئی سینیٹر بھارتی شہری نکل آیا تو پھر کیا ہو گا؟ شیخ رشید کا سوال
 رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم الیکشن پاکستان کی ترقی کے لیے لڑنا چاہتے ہیں۔پاکستان کی ڈیولپمینٹ پر لڑنا چاہتے ہیں۔ہم تو لوڈشیڈنگ دور کر کے سی پیک کا منصوبہ آن گراونڈ لا کر اس کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف بھی گرفت میں آ گئی، 12 مارچ کو بڑا فیصلہ سنایا جائیگا
 علاوہ ازیں وزیر قانون نے اپنے قائد کے حق میں بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف جب بات کرتا ہے تو وہ لوگوں کے دلوں کو جا کے چھوتی ہے۔ انتہا تو یہ ہے کہ کل سینٹ میں جو تقاریر ہوئی ہیں اس میں بھی میاں نواز شریف کا بیانیہ سر چڑھ کر بولا ہے اور جب پوری قوم نے سنا تو میاں صاحب کی بات دلوں میں گھر کر گئی ہے۔ جو انھوں نے اپنے جلسوں میں بھی کہی ہیں۔

 مز ید اس ویڈیو میں: