وہاڑی کی شازیہ نے پاکستان کا نام دنیا میں روشن کر دیا، پوری قوم کا سلام


وہاڑی(24نیوز)  پاکستان کی واحد فائر فائٹرز خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ شازیہ پروین امور خانہ داری میں بھی بہترین مہارت رکھتی ہیں۔

 وہاڑی کے نواحی قصبہ کرم پور کی شازیہ پروین جس نے 2010 میں ریسکیو 1122 میں بطور فائر فائٹر ملازمت حاصل کی۔  وہ پاکستان کی پہلی خاتون ہیں جس نے اس شعبہ کو جوائن کیا اور ایشیاء کی بہترین فائر فائٹر ہونے کا بھی اعزاز حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: فیشن صرف خواتین کی جاگیر نہیں رہا،گھوڑوں کا میک اپ بھی ہونے لگا

شازیہ پروین ایک نہائیت غریب خاندان سے تعلق رکھتی ہیں مگر انکا کہنا ہے کہ فائر فائٹنگ کا کام مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں، اسے چیلنج سمجھ کے قبول کیا. اگر خواتین کو موقع ملیں تو وہ مردوں سے بھی آگے بڑھ سکتی ہیں۔ شازیہ پروین امور خانہ داری میں بھی بہترین مہارت رکھتی ہیں۔

ضرور پڑھیں:پیرس کی خوشبووں کو کس نےدے دی مات؟ 

بطور فائر فائٹر شازیہ اور انکے ساتھی عوام کی خدمت کو ہمیشہ مستعد اور تیار رہتے ہیں۔ کسی بھی کال پر بروقت پہنچنا انکا شیوہ ہے ۔ حکومت کو چاہیے کہ سہولیات فراہم کرے.بطور فائر فائٹر ایشیاء میں پہلی خاتون ہونے کے ساتھ ساتھ شازیہ پروین نے عالمی سطح پربھی پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔