آخر کار امریکہ کو پاکستان کے سامنےگھٹنوں پر جھکنا ہی پڑ گیا


واشنگٹن(24نیوز) امریکی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کی رپورٹ میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن سے پاکستان میں دہشتگردی اور فرقہ واریت میں کمی ہوئی ہے۔

امریکی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی نے آرمڈ سروسز کمیٹی میں اپنی رپورٹ پیش کی، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے اقدامات کے باعث ملک میں فرقہ وارانہ اور دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔ رپورٹ کےمطابق پاکستان سرحدی علاقے میں دراندازی روکنے اور افغان سرحد پر بارڈرمینجمنٹ کے لیےبھی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ضرور پڑھیں:کراچی میں داعش گھس آئی، اہم دہشتگرد پکڑا گیا، ایف آئی اے کے سامنے سب راز اُگل دیئے 

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان ٹیکنیکل ایٹمی ہتھیاروں کے ساتھ بیلسٹک میزائل سسٹم بھی بنا رہا ہے جنوری 2017 میں ایٹمی صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائل ابابیل کا پہلا تجربہ کیا گیا۔ رپورٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کنٹرول لائن پر جاری مسلسل جھڑپوں کے باعث کشیدگی میں اضافے کاخدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔