بہت ہوگئیں جنگ کی باتیں اب ہوگا پاکستان میں کرکٹ کا جنون

بہت ہوگئیں جنگ کی باتیں اب ہوگا پاکستان میں کرکٹ کا جنون


کراچی(24نیوز) انتظار کی گھڑیاں ختم، اب شائقین انٹرنیشنل اسٹارزکوہوم گراؤنڈپر دیکھیں گے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےکپتان سرفرازاحمد کہتے ہیں عوام میچز اسٹیڈیم آکردیکھیں اور دنیا کو ایک مثبت پیغام دیں۔

کراچی میں ایک بار پھر کرکٹ کی رونقیں لوٹ آئیں۔ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں اب ایک دو نہیں بلکہ آٹھ میچز کھیلے جائیں گے  جس کے لیئے سرفراز احمد کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے کھلاڑی کراچی پہنچ گئے.

ٹیم کو سخت سیکیورٹی حصار میں ائیرپورٹ سے ہوٹل لےجایا گیا۔  ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ اب تک ٹیم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ہے، امید ہے تسلسل برقرار رہے گا ساتھ ہی شائقین سے سٹیڈیم آکر میچ دیکھنے کی گزارش کردی۔

شین واٹسن کے پاکستان آنے کے فیصلے سے شائقین ہی نہیں ٹیم مینجمنٹ بھی خوش ہے۔  ٹیم مینجراعظم خان کہتے ہیں شین واٹسن کو پوری رات مناتے رہے، ان کاپاکستان آنا خوش آئند ہےاس سے ہماری ٹیم مضبوط ہوگی۔ 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے ہیڈ کوچ معین خان کہتے ہیں پی ایس ایل ایک برینڈ بن چکا ہے شین واٹسن کے پاکستان آنے سے ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہو گئے ہیں ۔

کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے غیر ملکی پلیئرز اگلے مرحلے میں کراچی پہنچیں گے۔ گلیڈیئٹرز کی ٹیم پہلی مرتبہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوم ٹیم کے خلاف دس مارچ کو مد مقابل ہوگی ۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔