امریکی سینیٹ میں افغان جنگ خاتمے کا بل پیش

امریکی سینیٹ میں افغان جنگ خاتمے کا بل پیش


واشنگٹن(24نیوز) امریکی سینیٹ میں افغان جنگ خاتمے کابل پیش کردیاگیاہے۔بل منظورہونےکی صورت میں ایک سال میں امریکی فوج واپس بلالی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق بل کوافغان ایکٹ2019کانام دیاگیاہے۔ ایکٹ کے ذریعے امریکا افغانستان میں جیت کااعلان کرے گا۔ امریکی میڈیا کے مطابق بل کے تحت 45دن میں افغانستان سےامریکی فوج کی واپسی کالائحہ عمل طے کیاجائےگا۔ بل ریپلیکن سینیٹررینڈپال اور ڈیموکریٹ سینیٹرٹام اوڈال نے پیش کیاہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔