سعید جاوید کو وزیراعظم کا پریس سیکریٹری لگانے کا فیصلہ

سعید جاوید کو وزیراعظم کا پریس سیکریٹری لگانے کا فیصلہ


اسلام آباد(24نیوز) وفاقی حکومت نے انفارمیشن گروپ کےافسرسعیدجاویدکو وزیر اعظم عمران خان کا پریس سیکریٹری لگانے فیصلہ کرلیا ہے۔

وزارت اطلاعات کی سمری کی وزیراعظم نےمنظوری دے دی ہے۔سعیدجاوید کوحال ہی میں گریڈ اکیس میں ترقی دی گئی تھی۔ وفاقی حکومت نے دسمبر 2018 میں ثمینہ وقار، سعید جاوید اور میاں جہانگیر کو گریڈ 21 میں ترقی دی تھی۔  سعید جاوید اس سے قبل وزارت اطلاعات اور ماتحت اداروں میں اہم عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔