جہاز گرنے کی بددعا کرنا مسافر کو مہنگا پڑگیا

جہاز گرنے کی بددعا کرنا مسافر کو مہنگا پڑگیا


اسلام آباد(24نیوز) اسلام آباد ائیر پورٹ سے آسڑیلیا جانے والےمسافر کو جہاز کے گرنے کی بددعا کرنے پر آف لوڈ کردیا گیا۔

تفصٰیلات کے مطابق جہاز میں سفر کرنے کی تمنا تو بہت ہوتی ہے مگر کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو جہاز میں سفر کرنے سے ڈرتے ہیں، ایک ایسا ہی واقعہ اسلام آباد ائیر پورٹ پر پیش آیا، خلیل نامی شخص جو کہ اسلام آباد سے آسڑیلیا کے لئے جہاز میں سوار ہوا مگر تھوڑی ہی دیر میں جہاز کے گرنے کی بددعا کرنے لگا، جہاز کے عملے نے پہلے تو سمجھایا مگر بات جب حد سے بڑھ گئی تو پائلٹ نے اے ایس ایف کو طلب کرکے آف لوڈ کرا دیا۔

ذرائع کاکہنا تھاکہ خلیل براستہ دبئی آسٹریلیا جانا چاہتا تھا، مگر جہاز میں سفر کرنے سے اجتناب کررہا تھا جب فلائٹ کا وقت ہوا تو جہاز میں تو بیٹھ گیا اور پھربددعاکرنا شروع کردی کہ یہ جہاز گرجائے جس پر اس کو آف لوڈ کردیا گیا۔