”عمران احمد خان نیازی کے بجائے عمران خان لکھا اور پکارا جائے“

”عمران احمد خان نیازی کے بجائے عمران خان لکھا اور پکارا جائے“


کراچی(24نیوز)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کے بارے میں کیبنٹ ڈویژن کے سیکرٹری کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کی کاپی ٹوئیٹ کی ہے جس میں ان کا نام کے بارمیں وضاحت کی گئی ہے۔

بلاول بھٹو نے ٹویٹ کے ساتھ نوٹیفکیشن کی کاپی لگائی ہے جس میں اداروں کو وزیراعظم کا پورا نام لکھنے سے منع کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن میں تمام اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وزیراعظم کو عمران احمد خان نیازی کے بجائے عمران خان لکھا اور پکارا جائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے  ٹویٹ  میں لکھا ہے کہ وزیر خزانہ نے میری تقریر کو ملک دشمن قراردیا جبکہ وزیرخارجہ نے مجھ سے اتفاق کیا، وزیرخارجہ اور وزیرخزانہ کے موقف میں تضاد سے معلوم ہوتا ہے کہ ساری کابینہ ایک پیج پر نہیں ہے، وزیرخزانہ کو میرے انگلش میں تقریر سے مسئلہ تھا جبکہ خود وزیرخارجہ بھی انگلش میں بولے، جنرل عمر کے بچے اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ وہ ہمیں غیرت کا لیکچر دیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer