میاں نواز شریف کو علاج کی بہترین سہولیات دی جائیں، وزیراعظم کی ہدایت

میاں نواز شریف کو علاج کی بہترین سہولیات دی جائیں، وزیراعظم کی ہدایت


اسلام آباد(24نیوز) وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو ہدایت کی ہے کہ نوازشریف کو علاج کی بہترین سہولتیں دی جائیں۔

فوادچودھری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ نوازشریف جس ڈاکٹر یا ہسپتال سے علاج چاہتے ہیں انھیں وہاں منتقل کیا جائے اور میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر مکمل عمل درآمد کیا جائے۔

علاوہ ازیں سابق وزیراعظم نوازشریف کےعلاج کیلئے چھٹا میڈیکل بورڈتشکیل دے دیاگیا ہے جس نے نوازشریف کی انجیو گرافی تجویزکردی ہے۔میڈیکل بورڈکاکہنا ہے کہ میاں نوازشریف پنجاب میں جہاں چاہیں، انجیوگرافی کرا سکتے ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر ثاقب شفیع، پروفیسر شاہد حمید نے جیل میں نوازشریف کا طبی معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان، جیل کے میڈیکل آفیسر بھی موجود تھے۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ان کی والدہ بیگم شمیم، بھائی میاں شہبازشریف اور بیٹی مریم نواز نے ملاقات کی۔ ملاقات میں فیملی نے میاں نوازشریف کو اسپتال جانے کے لئے منانے کوشش کی لیکن نوازشریف نے اسپتال جانے سے انکار کردیا۔ خیال رہے کہ میاں نواز شریف کو شکوہ ہے کہ حکومت  ان کے علاج کے حوالے سے بھی سیاست کر رہی ہےاور مناسب علاج نہیں کروایا جارہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تضحیک برداشت نہیں کروں گا، عزت کی موت کو ترجیح دوں گا۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔