احسن اقبال پر فائرنگ کی ویڈیو 24نیوز کو موصول

احسن اقبال پر فائرنگ کی ویڈیو 24نیوز کو موصول


نارووال(24نیوز) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کے واقعہ کی ویڈیو 24 نیوز نےحاصل کرلی۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فائرنگ کے بعد لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی۔

گزشتہ روز  نارووال میں کارنر میٹنگ کے بعداحسن اقبال اپنی گاڑی کی جانب جارہے تھے۔  اسی دوران 21سالہ عابد نامی نوجوان نے ان پر فائرنگ کردی ۔جس کے بعد وہ شدید زخمی ہوگئے۔اس دوران موبائل سے بنائی گئی فوٹیج 24 نیوز نے موصول کرلی۔

  فائرنگ کے بعد انھیں نارووال ہسپتال لے جایا گیا ، جبکہ کچھ ہی دیر بعد بذریعہ ہیلی کاپٹر انھیں لاہور سروسز ہسپتال ریفر کردیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: احسن اقبال کا آپریشن کامیاب، حملہ آور کے خلاف مقدمہ درج

اس موقع پر ان کی عیادت کرنے کے لیے وزیراعلیٰ شہبازشریف سروسز اسپتال پہنچ تھے۔  جبکہ حملہ آور کو سیکیورٹی فورسز نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔

وزیر اعظم، آرمی چیف سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے احسن اقبال پر ہونے والے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔