سونم کپور پیا گھر سدھارنے کو تیار، شادی کی تقریبات شروع

سونم کپور پیا گھر سدھارنے کو تیار، شادی کی تقریبات شروع


(24نیوز) بھارتی اداکارہ سونم کپورپیا گھرسدھارنے کوتیار، بالی وڈحسینہ کی شادی کی تقریبات شروع ہوگئیں، سونم کپور نے ہاتھوں پرمہندی رچالی.

سنیاں بھی کمال کا, باتیں بھی کمال کی.بھارتی اداکارہ سونم کپور اپنے سنیاں آنند آہوجا کی ہونے کو تیارہیں. سونم کپور کی شادی کی رنگا رنگ تقریبات کا آغاز ہوگیا.بالی ووڈ حسینہ نے ہاتھوں پر مہندی بھی رچالی. 

یہ بھی پڑھیں: بالغ لڑکا اور لڑکی بغیر شادی کے۔۔۔ بھارتی سپریم کورٹ کا حیران کن فیصلہ

رسم حنا میں بالی وڈ کی نامور شخصیات نے شرکت کی، فلمی ستاروں سے سجی شام کی تصاویر سوشل میڈیا کی بھی زینت بن گئیں۔ سونم کپور کی رسم حنا میں ہداتیکار کرن جوہر،اداکارہ رانی مکھرجی اوراداکارارجن کپوربھی تقریب میں شریک ہوئے۔آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جانہوی بھی تقریب میں جلوہ گر ہوئیں

انیل کپور کی صاحبزادی سونم کپور نے رسم حنا پرخوبصورت لہنگاپہنا اورمہندی لگانے کے دوران خوشگوار موڈ میں نظر آئیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔