تربیلا ڈیم اور چشمہ بیراج خالی، ملک کوجلد لوڈ شیڈنگ کے بڑے بحران کا سامنا ہوگا


خیبر پختونخؤا (24 نیوز) تربیلا ڈیم اور چشمہ بیراج خالی ہوگئے ، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر آگئی، چشمہ بیراج میں پانی کا ذخیرہ صرف 7 ہزار ایکڑ فٹرہ گیا، تربیلا ڈیم میں بجلی پیدا کرنے والے 10 یونٹ بند ہوگئے۔

 24 نیوز ذرائع کے مطابق تربیلا ڈیم اور چشمہ بیراج خالی ہوگئے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر آگئی، پانی کی کمی کےباعث تربیلا ڈیم میں بجلی پیدا کرنے والے 10 یونٹ بند ہوگئےہیں۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج برابر ہوگئی ہے۔ تربیلا ڈیم کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ 37 ہزار کیوسک ہے۔ تربیلا چوتھا توسیعی منصوبہ بھی بند ہو گیا۔ تربیلا ڈیم سے صرف 8 سو میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی

 ہے۔