تھیلیسیمیا موذی مرض، صوبائی حکومتوں کی توجہ وقت کی ضرورت ہے: مریم اورنگزیب

تھیلیسیمیا موذی مرض، صوبائی حکومتوں کی توجہ وقت کی ضرورت ہے: مریم اورنگزیب


اسلام آباد (24 نیوز) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا ایک موذی مرض ہے جس سے آگاہی بہت ضروری ہے۔ حکومت کی جانب سے پچھلے پانچ سالوں میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیئے بجٹ رکھنے کے ساتھ ساتھ ایک سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں تھیلیسیمیا کے حوالے سے منعقد ہونے والے دن کے مناسبت سے ہونے والے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تھلیسیمیا پر آگاہی کہ بہت ضرورت ہے اور پورے پاکستان میں صوبائی حکومتوں کی توجہ اس طرف دلانا چاہتی ہوں کہ اس مرض کا علاج بہت مہنگا ہے۔ اس لیے صوبائی حکومتوں کو اس مرض کے لیے صوبوں میں ایمرجنسی ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام 2018 میں کام کرنے والوں کے حق میں فیصلہ سنائے گی، مریم اورنگزیب 

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ میں پارلیمنٹ میں بھی بات کروں گی اور ایسے قوانین بنائے جائیں جس سے اس مرض کو روکا جا سکے۔ پاکستان اس وقت جنگ کی حالت میں ہے۔ ایسے واقعات میں اتنی بڑی بیماریوں سے لڑنا بھی ایک جنگ ہے۔پولیو پاکستان سے ختم ہونے کے آخری مراحل میں پہنچ چکا ہے۔ امید ہے بہت جلد ہی تھیلیسیمیا سے بھی ملک کو پاک کیا جائے گا۔