امریکہ میں وسط مدتی انتخابات سےقبل فیسبک اور انسٹاگرام کے کئی اکاؤنٹس بند

امریکہ میں وسط مدتی انتخابات سےقبل فیسبک اور انسٹاگرام کے کئی اکاؤنٹس بند


واشنگٹن(24نیوز) امریکا کے وسط مدتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کے شبہ میں فیس بک کے 30 اور انسٹاگرام کے 85 اکاؤنٹس بندکردیئے گئے۔

امریکہ میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل فیس بک حکام کا کہنا تھا کہ امریکہ کے قانون نافذ کر نےوالے ادارے نے مشکوک آن لائن سرگرمیوں تعلق رکھنے والی سائٹ سے رابطہ کیا، جس پر کارروائی کرتے ہو ئے فیس بک کے 30اور انسٹا گرام کے 85 اکاؤنٹس کو بند کرلیا گیا، امریکی سیکورٹی حکام کے مطابق ان اکاؤئنٹس کو بیرون ممالک سے چلایا جا رہا تھا، فیس بک کے حکام مطابق ان اکاؤنٹس کے بارے  میں مزید تحقیقات کی جارہی ہیں، فوری طور پر بند کئے گئے اکاؤنٹس زیادہ تر روسی اور فرانسیسی زبان میں تھے۔

حکام کا کہنا تھا کہ انسٹاگرام کے اکاؤنٹس انگریزی زبان میں تھے، واضح رہے کہ امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں حکمران جماعت ری پبلکن اور ڈیمو کریٹس کے درمیان کڑا مقابلہ ہے۔