دنیا بھر میں دیوالی کا تہوار

دنیا بھر میں دیوالی کا تہوار


کراچی (24 نیوز) دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی ہندو برادری دیوالی کا تہوار جوش و خروش سے منارہی ہے ،  کہیں پٹاخے چل رہے ہیں تو کوئی دیے روشن کررہا ہے، خواتین کی بھی بھرپور تیاریاں ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق ملک بھرکے مندروں میں ہندوؤں کے تہواردیوالی کا جشن عروج پرہے۔ ہرکسی نے خوشی کا اظہار پھلجڑی اور خوبصورت انار جلاکرکیا، ہندو برادری نے دلکش آتش بازی سے آسمان میں روشنیاں اور رنگ بکھیردیئے۔ مندر اور گھروں کو برقی قمقموں سے سجاکر دیے روشن کیے گیےاور ایک دوسرے میں محبتیں بھی بانٹی گئیں۔ موقع سے فائدہ اٹھاکر لڑکیوں نے بھی خوب پٹاخے پھوڑے اور پھلجڑیاں جلا کر ایسا جوش دکھایا کہ لڑکوں کو بھی مات دیدی۔

دیوالی پر یہ جشن سے بھرپور آتش بازی اور پررونق ماحول، صرف کراچی میں ہی نہیں بلکہ حیدرآباد اورمٹھی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں دیکھا گیا۔ ہندو برادری ہر سال موسم بہار میں دیوالی کے مذہبی تہوار کو مناتی ہے، اس کو عام طور پر دیوالی، دیپاولی اور عید چراغاں بھی کہا جاتاہے،  اس مذہبی رسم کی تیاریاں نو دن قبل شروع ہوجاتی ہیں اور دیگر رسومات 5 دن تک جاری رہتی ہیں۔