کراچی میں خواتین کی انوکھی چوریاں

کراچی میں خواتین کی انوکھی چوریاں


کراچی (24 نیوز) کراچی میں سپراسٹورزسےدودھ کےڈبے چرائے جانے کےواقعات بڑھ گئے، دودھ کےڈبے چرانے میں خواتین کے ملوث ہونے کا انکشاف،پولیس نےتحقیقات شروع کردیں ، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو ٹوئنٹی فورنیوزنے حاصل کرلی۔

کراچی میں دوودھ کے ڈبے بھی محفوظ نہ رہے۔ غربت اتنی بڑھی کہ ماؤں نے اپنے بچوں کے لیے سپراسٹورسے دودھ کے ڈبے چراناشروع کردیئے،نارتھ ناظم آباد کے علاقے فائیوآسٹارمیں سپرمارٹ کامالک شاہدندیم،  دودھ کے ڈبے چوری ہونے کی وارداتوں سے تنگ آکر خواتین کی جانب سے دودھ چرانے کی وڈیو لے کرتھانے پہنچ گیا اوردرخواست جمع کرادی۔

سپر اسٹور سے دودھ چرانا مجبوری ہے یا پھر شوق حکومت کے لئے ایک سوالیہ نشان بن چکاہے۔واقعے کی سی سی ٹی وی 24 نیوز نے حاصل کرلی، فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے بھی خواتین کا سراغ لگانا شروع کردیا ہے۔