کراچی: پولیس افسران کے جرائم میں ملوث ہونیکے شواہد مل گئے

کراچی: پولیس افسران کے جرائم میں ملوث ہونیکے شواہد مل گئے


کراچی ( 24نیوز ) کراچی پولیس چیف امیرشیخ کا کہنا ہے کہ کراچی میں 310 پولیس افسروں اور اہلکاروں کے جرائم میں ملوث ہونے کے ثبوت مل گئے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے 24 نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے  اعتراف کیا ہے کہ شہر قائد میں پولیس اہلکار جرائم میں ملوث ہیں۔ انہوں کے کہا کہ کرپٹ اہلکاروں کے خلاف ایکشن جاری رہے گا جبکہ 111 پولیس بیٹرز کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔

ڈاکٹر امیر شیخ نے کہا کے پولیس کیلئے پیسے جمع کرنے والے سابق اہلکاروں اور پرائیوٹ افراد کو بھی وارننگ دے دی گئی ہے۔  

ڈاکٹر امیر شیخ کا مزید کہنا تھا کہ اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھانے والے کراچی پولیس کے 2 ایس پیز کے خلاف بھی ڈی آئی جی سطح پر انکوائری چل رہی ہے۔