عالمی ادارہ صحت نے دنیاکے آلودہ ترین شہرکا نام بتادیا

عالمی ادارہ صحت نے دنیاکے آلودہ ترین شہرکا نام بتادیا


نئی دہلی (24 نیوز) نومبرکےآغازکے ساتھ ہی بھارت کےبیشترشہرپر اسموگ کا راج، عالمی ادارہ صحت نےنئی دہلی کوآلودہ ترین شہر قرار دے دیا،  بھارتی سپریم کورٹ کےبڑھتی فضائی آلودگی پرقابوپانے کیلئےاحکامات جاری کردیے۔

 عالمی ادارہ صحت نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کو آلودہ ترین شہر قرار دے دیا، نومبر کا آغاز ہوتے ہی بھارت کے مختلف شہروں میں اسموگ تشویش ناک حد تک بڑھ جاتی ہے، ماہرین کے مطابق تغیراتی تبدیلیوں سے نئی دہلی سب سے زیادہ متاثر ہوا، بھارت کی سپریم کورٹ نے نئی دہلی میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے پیش نظر دیوالی کے موقع پر آتش بازی کا وقت رات 8 سے 10 بجے تک مقرر کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

دوسری جانب عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق نومبر کا آغاز ہوتے ہی اسموگ کی وجہ سے 2 کروڑ سے زائد بھارتی شہری متاثر ہوئے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito