مودی سرکار کی مسلم دشمنی، مسلمان شہروں کے نام تبدیل کیے جانے لگے

مودی سرکار کی مسلم دشمنی، مسلمان شہروں کے نام تبدیل کیے جانے لگے


24 نیوز : بھارت میں انتہاپسندی عروج پر پہنچ گئی، انتہا پسند مسلم ناموں والے شہروں کے پیچھے پڑ گئے، بھارتی شہر فیض آباد کا نام ایودھیہ رکھ دیا گیا۔

  مودی سرکار کا مسلم دشمنی کا ایک اور ثبوت، بھارتی شہر فیض آباد کا نام بدل کر ایودھیہ رکھ دیا گیا۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے انتہاپسند وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ضلع فیض آباد کا نام بدل کر "ایودھیا "رکھ دیا ۔اس سے قبل بھی بھارت میں مسلمانوں کے نام سے منسوب شہر اور شاہراہوں کے نام تبدیل کئے جاچکے ہیں۔گزشتہ روز دیوالی کی ایک تقریب میں طویل خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ رام مندر پر مشتمل مندر ٹاؤن کا نام بھی بدل دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ یوگی نے اس سے قبل رام مندر تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا، یوگی نے اس موقع پر ایک میڈیکل کالج کو دشرتھ اور ایک ہوائی اڈے کو راجا رام کا نام دینے کا بھی اعلان کیا۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito