راولپنڈی: دی ایجوکیٹر سکول سسٹم کے زیراہتمام تقریب تقسیم انعامات

راولپنڈی: دی ایجوکیٹر سکول سسٹم کے زیراہتمام تقریب تقسیم انعامات


راولپنڈی (24نیوز)  نجی ہوٹل میں دی ایجوکیٹر سکول سسٹم کے زیر اہتمام نارتھ بھر سے پوزیشن ہولڈر بچوں اور بچیوں میں انعامات اور شیلڈز پیش کی گئیں۔ دسویں جماعت کی زوہیا خلیل نے نارتھ میں پہلی جبکہ نویں جماعت کے ہمایوں احمد نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
دی ایجوکیٹر سکول سسٹم کے نارتھ سے دو ہزار سترہ اٹھارہ کے لئے پوزیشن ہولڈرز طلباء طالبات میں لیپ ٹاپ شیلڈز اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب شہر کے نجی ہوٹل میں منعقد کی گئی۔ جس میں چالیس سے زائد کیمپس کے ایک سو پچاس بچوں نے شرکت کی۔ نارتھ سے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی زویا خلیل کا کہنا تھا کہ پوزیشن لینے پر خوش ہوں۔
قمر کیمپس کے ہمایوں احمد نے نویں کلاس میں پہلی جبکہ نارتھ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ادارے کی اکیڈمک ہیڈ مس سائرہ خان اور دیگر اساتزہ اکرام کا کہنا تھا کہ یہ سب والدین اور اساتذہ کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے کہ ایجوکیٹر کی ہمیشہ خواہش رہی ہے کہ ہمارے بچے تعلیم کے بعد ملک اور قوم کا نام روشن کریں۔
تقریب کا بنیادی مقصد طلباء کی طلباء کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔


وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔