ماہرین فلکیات کا قدیم ترین ستارہ دریافت کرنیکا دعویٰ

ماہرین فلکیات کا قدیم ترین ستارہ دریافت کرنیکا دعویٰ


کیلیفورنیا ( 24 نیوز ) ماہرین نے کائنات کے ایک گوشے میں قدیم ترین ستاروں میں سے ایک  ستارہ دریافت کیا ہے، یہ ستارہ ساڑھے 13 ارب سال پرانا ہے۔

یہ ستارہ ملکی وے کہکشاں کے پڑوس میں موجود ہے اور اس خبرکا یہ پہلو سب سے حیرت انگیز ہے۔ ماہر  ین فلکیات   نے اسے 2MASS J18082002–5104378 B کا پیچیدہ نام دیا ہے اور شاید یہ اب تک ہماری معلومات کے مطابق کائنات کا سب سے پرانا ستارہ بھی ہوسکتا ہے۔اس ستارے میں دھاتوں کی مقدار بہت کم ہے،  یعنی  زمین پر موجود دھاتوں کی مقدار کا صرف دس فیصد اس بڑے ستارے میں دیکھا گیا ہے۔یہ ستارہ کہکشاں کے کنارے پر موجود ہے اور  سورج کے 10 فیصد حصے کے برابر ہے۔

ماہرین فلکیات کا خیال ہے کہ اس ستارےکی جان کاری کے بعد کافی حد تک  ابتدائی کائنات اور ستاروں کے بارے میں مزید جاننے کا موقع مل سکتا ہے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito