لاہور ہائیکورٹ کا ڈاکٹروں کو ہڑتال ختم کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا ڈاکٹروں کو ہڑتال ختم کرنے کا حکم


لاہور(زاہد چودھری،وقاص احمد)لاہور ہائی کورٹ  نے ڈاکٹروں کو ہڑتال ختم کرنے کا حکم دیدیا۔ڈاکٹرز نے میوہسپتال لاہورمیں ہڑتال ختم کردی۔

کیس کی سماعت کرنیوالے لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیئے  کہ  ڈیوٹی کے دوران ہڑتال کرنا جرم ہے ،پنجاب حکومت ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرے ، لائسنس بھی منسوخ کرائیں گے۔

عدالت کا حکم جاری ہونے کے بعد ینگ ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرا میڈکس سٹاف نے29 روز سے جاری ہڑتال ختم کر دی، عدالتی حکم کے بعد میو ہسپتال کےان ڈور، آوٹ ڈور میں علاج معالجہ شروع، ہڑتال ختم ہونے پر مریضوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر آفتاب سلیم نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ہڑتال کریں مگر مریضوں کا علاج نہ چھوڑیں، مریض ہڑتال ختم ہونے کے بعد او پی ڈی میں کام معمول پر آگیا ہے،اے ایم ایس مریضوں کی ہر ممکن دیکھ بھال کررہے ہیں۔

دوسری جانب لاہور میں گرینڈہیلتھ الائنس کی کورکمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔،عدالتی حکم کی روشنی میں ہڑتال کےخاتمے کیلئے آئندہ کےلائحہ عمل تیارکیاجائیگا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer