رنبیر کپور کی سابقہ اور موجودہ گرل فرینڈ ایک ساتھ

رنبیر کپور کی سابقہ اور موجودہ گرل فرینڈ ایک ساتھ


ممبئی(24نیوز)  بھارتی مقبول ٹی وی شو کافی ود کرن کے سیزن 6 کا آغاز  ہوگیا ہے اور اس کا باقاعدہ آغاز کرن جوہر کی فرمائش پر بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ نے شو میں شامل ہو کر کردیا ہے۔

شو کے میزبان نے بالی ووڈ کی مشہور اداکارائیں دپیکا اور عالیہ کو مدعو کرکے شو کا آغاز کیا، شو کے بعد سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہوگئیں جس میں دونوں خوبرو ادارکاروں کو ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے، یہ دونوں بالی ووڈ سٹارز اداکار رنبیر کپور کی گرل فرینڈز ہیں، دپیکا ان کی سابقہ اور عالیہ موجودہ گرل فرینڈ ہیں۔ اسی حوالے سے پرستاروں کے سوشل میڈیا پر مزے مزے کے تبصرے بھی جاری ہیں کہ رنبیر کو بلوا لینا چاہیے تھا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔