کم عمر گھریلوملازمہ کا مبینہ قتل، لواحقین سراپا احتجاج

  کم عمر گھریلوملازمہ کا مبینہ قتل، لواحقین سراپا احتجاج


کراچی (24نیوز)  کم عمر گھریلوملازمہ کے مبینہ قتل کیخلاف لواحقین نے احتجاج کیا، پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے احتجاج میں شرکت کی۔

کراچی پریس کلب کے باہر13سالہ گھریلو ملازمہ فضیہ کےمبینہ قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔مظاہرے میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی اور پولیس کیخلاف نعرےبازی کی۔ لڑکی کےوالدکاکہااس کی بیٹی نےخودکشی نہیں کی بلکہ اسےقتل کیاگیاہے۔

مظاہرین سےخطاب کرتےہوئےرہنماؤں نےفضیہ کی قبرکشائی کا مطالبہ کیا۔ پی ٹی آئی رہنماحلیم عادل شیخ نے کہا وہ متاثرین کے ساتھ ہیں۔

تھانہ فیروزآبادکی حدودمیں ایک بنگلہ سے ملازمہ فضیہ کی پنکھے سے جھولتی لاش ملی۔فضیہ اسی بنگلے میں ملازمت کرتی تھی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer