پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹاکرا آج ہوگا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹاکرا آج ہوگا


لاہور(24 نیوز)پاکستان سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔لنکا کوسیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے.

لاہور میں کرکٹ کا میلہ سج چکا ہے۔ پاکستان اورسری لنکا کی ٹیمیں آج پھر مدمقابل ہوں گی۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو مات دی۔ لاہوری مہمان ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے بڑی تعداد میں اسٹیڈیم پہنچے۔ قوی بیٹنگ لائن نے بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اورمیچ میں مقابلہ کرتے بھی دکھائی نہ دیے۔ 

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کی تیاریوں کیلئے دونوں ٹیموں نے قذافی اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی۔قومی بلے بازوں نے خامیوں پرقابوپانے کی پریکٹس کی۔  سری لنکا نے پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ جیت کرسیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستان کوسیریز میں واپس آنے کیلئے دوسرا میچ لازم ہے۔ 

سری لنکا اگردوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے میں کامیاب ہوتی ہے تومہمان ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلے گی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer