محمودخان اچکزئی نے بھی آزادی مارچ کی حمایت کردی

محمودخان اچکزئی نے بھی آزادی مارچ کی حمایت کردی


چمن(24 نیوز) پشتونخوامیپ کےسربراہ محمودخان اچکزئی نے بھی آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا،ادھر جےیوآئی فے کے رہنما اکرم درانی کہتے ہیں آزادی مارچ ضرورہوگا۔ ڈاکٹروں نے مارچ میں شرکت پر یوٹرن لےلیا، اپوزیشن کی رہبرکمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔

مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی تاریخ قریب آنے لگی،  پشتونخوامیپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے بھی آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا۔چمن میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے محموداچکزئی کا کہنا تھا کہ آئین کی حمکرانی کی خاطر مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں،آزادی مارچ میں تمام جمہوریت پسند لوگ شامل ہیں۔

رہنما جےیوآئی ف اکرم خان درانی کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ ضرورہوگا،آزادی مارچ کشمیریوں سے یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا،مارچ کا دورانیہ کتنا ہو گا یہ وقت پر پتہ چلے گا۔

پیپلزپارٹی رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ ہرشخص کوقانون کے دائرے میں احتجاج کا حق ہے،عمران خان نے نہ صرف دھرنا دیا بلکہ سپریم کورٹ اورپی ٹی وی کو بے توقیر کیا، ہماری دعائیں مولانا کے ساتھ ہیں، پیپلزپارٹی مارچ میں شامل ہوگی یا نہیں فیصلہ پارٹی اجلاس میں کیا جائیگا۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نےحکومت کیخلاف مشترکہ لائحہ عمل کیلئے بھاگ دوڑ شروع کردی، اپوزیشن کی رہبرکمیٹی کا اہم اجلاس منگل کو طلب کرلیا گیا، اجلاس میں اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی پر غورہوگا۔

ادھر آزادی مارچ میں شرکت پر پشاور کےڈاکٹروں نے یوٹرن لے لیا، گرینڈ ہیلتھ الائنس کاکہنا ہے کہ آزادی مارچ کی حمایت نہیں کرتے یہ ہمارا مینڈیٹ نہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer