شاہینوں کو ہوم گراؤنڈپر شکست، ٹی ٹوئنٹی سیریز لنکن ٹائیگرز کے نام

شاہینوں کو ہوم گراؤنڈپر شکست، ٹی ٹوئنٹی سیریز لنکن ٹائیگرز کے نام


لاہور(24 نیوز) سری لنکانےپاکستان کودوسرےٹی ٹوئنٹی 35 رنز سےہراکرتین میچزکی سیریزمیں دوصفرکی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی،مہمان ٹیم نے183سکور کا ٹارگٹ دیا،جواب میں قومی ٹیم147رنزپرڈھیرہوگئی،سرفرازالیون کے7کھلاڑی ڈبل فگرمیں داخل نہ ہوسکے۔

لاہورمیں کھیلےگئےمیچ میں سری لنکانےٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کی اورمقررہ 20 اوورزمیں6وکٹوں کےنقصان پر182رنزبنائے۔ مہمان ٹیم کی جانب سےراجاپاکسانے77 اورشیہان جےسوریانے34رنزبنائے۔پاکستان کیجانب سے عماد وسیم،شاداب خان اوروہاب ریاض نےایک ایک وکٹ حاصل کی.محمدعامراورمحمدحسنین مہنگے ترین بولرثابت ہوئےجنہوں نےبالترتیب40 اور39رنزدئیے۔

183رنزکےتعاقب میں پاکستان کی اننگزکاآغازمایوس کن رہا،فخرزمان6رنزاوربابراعظم3رنزبناکرپویلین لوٹے۔ احمدشہزاداورعمراکمل ایک بارپھرفیل ہوگئے،احمدشہزاد13اورعمراکمل بغیرکوئی رن بنائےچلتےبنے،  کپتان سرفرازاحمد26رنزبناسکے۔ عمادوسیم اورآصف علی نےکچھ مزاحمت کی۔ عمادوسیم 47،وہاب ریاض7،آل راؤنڈرشاداب خان صفراورآصف علی29رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔ قومی ٹیم کے7بلےبازڈبل فگرمیں داخل نہ ہوسکے،سری لنکاکےنوان پرادیپ اورڈی سلوانے3،3کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer