امریکی وزیر خارجہ کے بعد اہم شخصیت آج پاکستان آئینگی

امریکی وزیر خارجہ کے بعد اہم شخصیت آج پاکستان آئینگی


اسلام آباد( 24نیوز ) چینی وزیرِخارجہ آج تین روزہ دورے پرپاکستان آئینگے۔ وانگ ای یہ دورہ اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کی دعوت پر کر رہے ہیں۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق وانگ ای کے مطابق چینی وزیرخارجہ جمعہ سے اتوار تک پاکستان میں موجود ہوں گے اور اس دوران وہ پاکستانی حکام سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے۔
ترجمان ہواچن ینگ نے مزید بتایا کہ ملاقاتوں میں باہمی تعلقات، علاقائی اور عالمی مسائل پربات ہوگی، پاکستان اور چین ہرطرح کے حالات میں اسٹریٹجک پارٹنرز ہیں، دونوں ممالک اچھے پڑوسی، دوست اور بھائی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور ترقی کا عمل جاری ہے، سی پیک کے منافع بخش ثمرات حاصل ہورہے ہیں۔
یاد رہے دو روز قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان ،وزیر خارجہ، آرمی چیف اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کی تھیں،امریکہ نے پاکستان سے ”ڈو مور“کا مطالبہ کیا جبکہ پاکستانی حکام”نو مور“کا دعویٰ کررہے ہیں۔