پاکستان نے بھارتی قیادت کیلئے فضائی حدود بند کردی

پاکستان نے بھارتی قیادت کیلئے فضائی حدود بند کردی


اسلام آباد( 24نیوز )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر میں بربریت اور ظلم کا سماں ہے،بھارتی صدر کو پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں بربریت اور ظلم کا سماں ہے،ہم نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور نہایت محتاط طریقے سے مسئلے کو اٹھایا،بھارتی حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی ،بھارتی صدر کو پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں دی جا رہی, وزیراعظم عمران خان نے فیصلے کی منظوری بھی دیدی ہے.

وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ پاکستان نے یہ فیصلہ بھارتی جنونیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا،بھارت نے گزشتہ 34 روز سے کشمیریوں کو بنیادی سہولتوں سے محروم کر رکھا ہے،بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے آٹھ تاریخ کو آئس لینڈ جانا تھا, ہندوستان کے صدر نے پاکستان سے ایئر سپیس استعمال کرنے کی اجازت طلب کی تھی،ہندوستان کے رویے کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم انہیں اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے.