پی ٹی آئی کارکنوں کا جھگڑا، ن لیگ کا جلسہ بد نظمی کا شکار

پی ٹی آئی کارکنوں کا جھگڑا، ن لیگ کا جلسہ بد نظمی کا شکار


24 نیوز:راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف  کے کارکنوں میں  جھگڑا، کمالیہ میں ن لیگ کا جلسہ بد نظمی کا شکار، جماعت اسلامی کے کارکنوں کوپولیس نے سٹیج کی تیاری سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق  راولپنڈی میں پی ٹی آئی کی ممبرسازی مہم جاری ہے۔جبکہ عمران خان کھلاڑیوں کا لہو گرمانے میں مصروف رہے۔عمران خان کا اگلا پڑاؤ چوہڑ چوک ہو گا۔ جہاں کچھ دیر قبل پی ٹی آئی کے کارکنوں کا جھگڑا بھی ہوا۔

علاوہ ازیں کمالیہ میں ن لیگ کا جلسہ بد نظمی کا شکار ہوگیا۔کارکن آپس میں جھگڑ پڑے۔ ن لیگ کی مقامی قیادت بھی 2 دھڑوں میں تقسیم ہے۔وفاقی وزیر جنید انورسمیت کئی ایم پی ایز نے شرکت سے انکار کیا۔

دوسری جانب لاہور میں مینارپاکستان کےصحن میں اسٹیج بنانےکےمعاملےپر تلخ کلامی ہوئی۔جماعت اسلامی کے کارکنوں کوپولیس نے سٹیج کی تیاری سے روک دیا گیا۔