کوئٹہ: چیف جسٹس کا اہلیہ کے ہمراہ بہار فیسٹول کا دورہ


کوئٹہ ( 24 نیوز ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کوئٹہ کے نجی ہوٹل میں بہار فیسٹیول کا دورہ کیا ہے۔ چیف جسٹس نے اہلیہ کے ہمراہ بہار فیسٹیول میں قائم مختلف سٹالز کا معائنہ بھی کیا۔

24 نیوز کے مطابق کوئٹہ کے نجی ہوٹل میں بہار فیسٹول کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے بھی شرکت کی۔ اس دوران انھوں نے مختلف سرگرمیاں بھی انجام دیں۔

یہ بھی پڑھئے: چیف جسٹس نے سانحہ ماڈل ٹاون کے متاثرین کو انصاف میں تاخیر کا نوٹس لے لیا 

چیف جسٹس نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ بہار فیسٹول میں قائم مختلف اسٹالز پر جا کر معائنہ بھی کیا۔ اسٹالز پر رکھے گئے مختلف ثقافتی فن پاروں اور اشیاء کی خریداری بھی کی۔

کوئٹہ میں امن کی بحالی کے لیے کوششوں کو میاں ثاقب نثار بھی سراہے بنا نہ رہ سکے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے بہار فیسٹول کے انعقاد کو سراہا۔