کیا بہار کا موسم پاکستان میں ختم ہو جائے گا؟ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

کیا بہار کا موسم پاکستان میں ختم ہو جائے گا؟ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی


پشاور(24نیوز) چار سو پھیلے بہار کے خوبصورت رنگوں اور بدلتے موسم کا لطف اٹھانے کے لیے شہر اقتدار کے نوجوان سائیکلیں لے کر پہاڑوں کی سیر کو نکل آئے، موسمیاتی تغیر اوربڑھتے درجہ حرارت نے پاکستان میں کھلتے پھولوں اور موسم بہار کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

تفصیلات کے مطابق شہر اقتدار کے نوجوان سائیکلیں لے کر پہاڑوں کی سیر کو نکل آئے۔ دلچسپ ریس میں نازک حسیناؤں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور پہاڑوں پر سائیکلیں دوڑاتی رہیں۔  شہر میں اسپرنگ فیسٹول میں سائیکلنگ انعقاد کیا گیا۔چڑیا گھر سے مونال تک سائیکل ریس میں نوجوان لڑکے لڑکیوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:خود احتسابی؟خیبر پختونخوا حکومت نے میرٹ کی دھجیاں اڑادیں 

 نازک حسیناؤں نے سائیکلنگ مقابلے میں حصہ لیتے ہوئے بہار کو خوش آمدید کہا اور لڑکیوں کے لیے ایسے مواقع پر خوشی کا اظہار کیا۔ گھروں میں بیٹھی لڑکیوں کو سائیکل کی سواری کے فوائد بتاتے ہوئے باہر نکلنے کا مشورہ بھی دیا گیا۔

‎ریلی کے منتظمین کا کہنا تھا کہ سائیکل سواری شغل کیساتھ ساتھ صحتمند زندگی گزارنے کا سبق بھی سکھاتی ہےاور مقابلے کا مقصد بہار کا جشن منانے کے ساتھ ‎  مقصد عوام میں سائیکلنگ کا شعور اجاگر کرنا تھا

یہ بھی ضرور پڑھیں:بارش برسانے والا طاقتور مغربی سسٹم پاکستان میں داخل، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی 

 دوسری جانب موسمیاتی تغیر اوربڑھتے درجہ حرارت نے پاکستان میں کھلتے پھولوں اور موسم بہار کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔گرمی اور سردی کا درمیانی وقفہ بہت مختصر رہ گیا۔ موسم بہار بہت جلد آنا شروع ہوگیا ۔  ماہرین کے مطابق بہار کے موسم میں پھولوں اور سبزے کی بہار ہوتی ہے لیکن اگلے چند برسوں میں اس کا دورانیہ کم سے کم رہ جائے گا اور پاکستان میں یہ موسم تقریبا ختم ہو کر رہ جائے گا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:پیتل، تانبے کے برتنوں کا دور ختم،ایلومینیم ،پلاسٹک کے برتنوں میں کھانے پینے کا رواج عام 

 موسمیاتی تغیر اور درجہ حرارت کی وجہ سے گرمی اور سردی کے درمیانی وقفہ بہت مختصر رہ گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ   موسم بہار میں پھولوں کے کھلنے اور ان کی افزائش کا عمل مختصر رہ جائے گا اور آہستہ آہستہ ہم کھلتے ہوئے پھولوں اور موسم بہار کو دیکھنے سے محروم ہوجائینگے۔

پاکستان کے بہت سے حصوں میں موسم بہار ماضی کے مقابلے میں بہت جلد آنا شروع ہوگیا۔ جس سے پھولوں کی عمر کم ہو جاتی ہے اور پھلوں کیساتھ ساتھ انسان دوست  حشرات پر بھی برے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ان کی افزاش میں بھی نمایاں کمی آتی ہے۔